پاکستان

نواز شریف کی سب کچھ بتانے کی دھمکی

جنوری 3, 2018 < 1 min

نواز شریف کی سب کچھ بتانے کی دھمکی

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی دباؤ کو جواب دیتے ہوئے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے _

نوازشريف نے کہا ہے کہ انتخابات کا سال آتے ہی ماضی کے اسی اصول پر کام شروع ہو گیا ہے کہ ’عوامی سوچ کا رخ موڑ دو، کسی جماعت کا راستہ روک لو اور کسی لاڈلے کے لیے راہ ہموار کر دو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر پردے کے پیچھے یہ کارروائیاں نہ رکیں تو میں اسلام آباد میں ہی سارے ثبوت اور شواہد قوم کے سامنے رکھ دوں گا‘۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک دیگر جماعتوں سے زیادہ ہے، لہذا اس حقیقت سے خوفزدہ لوگ اس حقیقت کو بدلنے اور اپنی مرضی کا رخ دینے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں _

انھوں نے پریس کانفرنس میں  اپنے سعودی عرب کے دورے کے بارے میں کوئی بات کی اور نہ صحافیوں کے سوالات سنے _

نوازشريف نے کہا کہ ’انتخابات میں ہر جماعت کو یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں، نا اہلی، ٹیلی فون کالز، خفیہ رابطوں اور غیر قانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کے ہاتھ پاؤں نہ باندھے جائیں اور کسی لاڈلے کے لیے ہر روز ایک نئی ڈیل یا ڈھیل کا انتظام نہ کیا جائے‘

’جنھیں عوام نے انتخابات میں بار بار مسترد کیا، اور جو صرف جھوٹ، بہتان اور دھرنوں کی سیاست کرتے ہیں انھیں تھپکی دے کر قوم پر مسلط کرنے کے منصوبے نہ بنائے جائیں۔‘

نواز شریف نے کہا کہ اگر یہ سب نہ رکا تو میں بتاؤں گا کہ کیا کچھ ہو رہا ہے اور کس طرح انتخابی عمل پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے