پاکستان

ریٹائرڈ ججوں کی چاندی

جنوری 12, 2018 < 1 min

ریٹائرڈ ججوں کی چاندی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے ایک اور فیصلے میں اپنے ہی ریٹائرڈ جج کی سرکاری تنخواہ کا بندوبست کر دیا ہے _ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا انتظام عارضی طور پر چلانے کے لیے عدالت عظمی نے ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شاکرالله جان کو مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی میں چاروں صوبوں اور وفاقی میڈیکل کالج کے پرنسپل / وائس چانسلرز بھی شامل ہوں گے _

واضح رہے کہ شاکرالله جان پانچ لاکھ پنشن کے علاوہ سرکاری خزانے سے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری کے طور پر بھی تنخواہ وصول کرتے ہیں اور یہ عہدہ بھی ان کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیا ہے _

دلچسپ امر یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک ماہ قبل لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ فیصلے میں بھی نگران کمیٹی کی سربراہی کیلئے سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج مقرر کیا تھا _

سپریم کورٹ کا ہی ایک ریٹائرڈ جج جاوید اقبال اس وقت لاپتہ افراد کمیشن اور قومی احتساب بیورو کا سربراہ ہے _ عدالت عظمی سے ریٹائرڈ ہونے والے جج کی پنشن پانچ لاکھ سے زیادہ ہوتی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے