عالمی خبریں

گھٹیا ممالک کے لوگ کیوں

جنوری 12, 2018 < 1 min

گھٹیا ممالک کے لوگ کیوں

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ان گھٹیا ممالک سے لوگ کیوں آ رہے ہیں۔ غصے میں تارکینِ وطن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جانے کے بعد اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو حیران کن، شرمناک اور نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ ہیٹی، ایلسیلواڈور اور افریقی ممالک کے بارے میں یہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔

امریکی صدر نے تارکینِ وطن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرت کے دوران کانگریس ممبران سے پوچھا کہ ہمارے ملک میں ان گھٹیا ممالک سے لوگ کیوں آ رہے ہیں۔ تارکینِ وطن کے حوالے سے معاہدے پر بات چیت کے لیے جمعرات کو ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن ارکانِ کانگریس نے صدر ٹرمپ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی تھی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کی تردید بھی سامنے نہیں آئی ہے۔ امریکی انتظامیہ نے ملک میں آنے والے تارکینِ وطن کی تعداد کم کرنے اور پہلے سے ملک میں موجود تارکینِ وطن کے حقوق محدود کرنے کے حوالے سے اقدمات کیے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا ارکانِ کانگریس سے بات کر کہنا تھا کہ امریکہ کو ناروے جیسے ممالک سے تارکینِ وطن لینے چاہیے۔ اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ہیٹی سے مزید افراد کی کیوں ضرورت ہے؟ انھیں باہر نکالو۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے