حقانی نیٹ ورک پر ڈرون حملہ
Reading Time: < 1 minuteعظمت گل /نمائندہ خصوصی
پاکستان کی افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں دو افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں _ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون نے اورکزئی ایجنسی میں افغانستان کے ساتھ واقع علاقے میں مہاجرین کے ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے _
ذرائع کے مطابق اورکزئی، کرم اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں حقانی نیٹ ورک کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا _ اورکزئی ایجنسی میں موجود ذرائع کے مطابق کمانڈراحسان عر ف خورئے کے گھر پر دو میزائل داغے گئے، حملے میں کمانڈر احسان عرف نورے سیمت دو افراد ہلاک ہوگئے _ ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احسان عرف خورئے حقانی گروپ کمانڈر تھا اور ناصر محمود ساتھی دونوں ہلاک ہوگئے ہیں _
Array