پاکستان

نہال ہاشمي نے غير مشروط معافي مانگ لي

جنوری 24, 2018 < 1 min

نہال ہاشمي نے غير مشروط معافي مانگ لي

Reading Time: < 1 minute

ليگي سينيٹر نہال ہاشمي نے دھمکي آميز تقرير پر عدالت سے غير مشروط معافي مانگ لي،سپريم کورٹ نے فيصلہ محفوظ کرليا،جسٹس آصف سعيد کھوسہ کي سربراہي ميں تين رکني بنچ نے نہال ہاشمي توہين عدالت کيس کي سماعت کي،نہال ہاشمي کے وکيل نے عدالت کو بتايا کہ ان کے موکل غير مشروط معافي مانگ رہے ہيں، اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہيں، جس کے بعد عدالت نے نہال ہاشمي کي معافي کےالفاظ پر اعتراض اٹھاديا، جسٹس آصف سعيد کھوسہ نے کہا آپ غير مشروط معافي کے الفاظ ديکھ ليں، کامران مرتضي نے بتايا کہ ان کے جونيئر وکيل نے معافي نامہ لکھا ہے، جسٹس دوست محمد نے کہا اداروں کي تکريم کرني چاہيے،عدالتي فيصلے سے اتفاق نہ کرنے سے توہين عدالت نہيں ہوتي،اس دوران جسٹس دوست محمد نے نہال ہاشمي کي عمر پوچھي تو انہيں بتايا گيا کہ عمر ساٹھ سال ہے، جسٹس دوست محمد نے کہا اگر عمر اسي سال سے زيادہ ہوتي تو وہ کہہ سکتے کہ بچپن کے دانت نکل آئے ہيں،جسٹس آصف سعيد کھوسہ نے نہال ہاشمي کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو ہم پر زمين تنگ کرنے لگے تھے کيونکہ آپ نے ہمارے بچوں کے بارے ميں بھي کہہ ديا تھا،لگتا ہے شعلے کچھ زيادہ ہي نکل گئے،نہال ہاشمي نے عدالتي حکم پر ترميم شدہ معافي نامہ عدالت ميں جمع کراديا جس کے بعد توہين عدالت کي کارروائي پر فيصلہ محفوظ کرليا گيا۔۔۔۔۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے