پاکستان

عدالت میں پپی کا الاؤنس

فروری 2, 2018 < 1 min

عدالت میں پپی کا الاؤنس

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائي کورٹ ميں دلچسپ کيس کي سماعت ہوئي جسٹس شوکت صديقي نے بوسہ کيس کي سماعت کي، ائيرپورٹ سيکيورٹي فورس کا معطل افسر ماتحت اے ايس آئي خاتون اہلکار کا بوسہ لينے کے الزام ميں عدالت پہنچ گيا، طارق لودھي نے بتايا کہ چار سال قبل محو خواب ماتحت کو بوسہ دينے کے الزام ميں انہيں معطل کيا گيا، جب سے معطل کيا گيا تب سے بطور سزا تنخوا اور تمام الاؤنس بھي رکے ہوئے ہيں، دوران سماعت جسٹس صديقي نےدرخواست گزار سے سوال کيا کہ تمہارا جرم کيا تھا؟ درخواست گزر نے کہا سر صرف ’’پپي‘‘ لي تھي، عدالت نے پوچھا کہ اب تمہاري استدعا کيا ہے؟، درخواست گزار نے کہا سر جي الاؤنس چاہتا ہو جس پر جسٹس صديقي نے ريمارکس ديئے کہ الاؤنس تو تم پہلے ہي لے چکے ہو اس پر عدالت ميں قہقے گونجے، عدالت نے آئندہ سماعت پر وزارت خزانہ کے جوائنٹ سيکرٹري کو طلب کرتے ہوئے کيس کي سماعت ملتوي کردي

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے