خبر چھاپنے پر فائرنگ
خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں ایک شخص نے خبر شائع کرنے پر صحافی پر فائرنگ کی ہے، پولیس کے پاس درج شکایت کے مطابق لکی مروت زنگی خیل میں سرائے نورنگ کے رہائشی فیصل کمال نے صحافی غلام اکبر کو ڈرانے دھمکانے کے لیے پستول سے پریس کلب کے دروازے پر فائرنگ کی_
شکایت کنندہ اور پولیس رپورٹ کے مطابق فیصل کمال نے کہا کہ اخبار میں سٹوری کیوں چھپوائی، میں نے توجذبات میں آکراعلان کیاتھا _
سرائے نورنگ کے رہائسی فیصل کمال نے لکی مروت میں 1فروری کو طالبہ عاصمہ کے قاتل کی گرفتاری یا قتل کرنے پر دوکروڑ دینے کا اعلان کیاتھا جس کی خبر اخبارمیں چھپوانے پر مقامی صحافی پر فائرنگ کی، ملزم فیصل کمال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزم روپوش تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔پولیس کی تلاش جاری ہے،