پیپلز پارٹی کو جوتے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے احتجاجی دھرنا دینے والے نقیب محسود کے رشتہ داروں اور قبائلی عمائدین نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو جوتے دے مارے اور اسٹیج سے اتار دیا _
نقیب اللہ محسود قتل کیخلاف پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والے مظاہرین سے خطاب کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما عامر فدا پراچہ کی آمد پر جوتیوں سے استقبال کیا گیا ہے، مظاہرین نے کنٹیر پر پیپلز پارٹی کے رہنما عامر فدا پراچہ پر جوتے برسائے اور کہا کہ زرداری کے تعریفیں سننے نہیں آئے _ مشتعل مظاہرین نے کہا کہ ہمیں زرداری کی ہم دردی کی کوئی ضرورت نہیں ہے_ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو بولنے کا موقع نہ دیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما عامر فدا پراچہ دھرنا چھوڑ کر چلے گئے _
واضح رہے کہ الزام لگایا جاتا ہے کہ پولیس مقابلے کرنے والے افسر راؤ انوار آصف علی زرداری کے قریب رہے ہیں _
Array