ن لیگی سینٹرز کا مستقبل آزاد ہے
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے آزاد قرار دیے جانے والے سینیٹرز کے مستقبل کی وضاحت کردی ، کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار ایک ہفتے کے اندر اپنی جماعت میں شمولیت اختیارکرسکتے ہیں شمولیت نہ کرنے والے اس معیاد کے بعد آزاد ہی تصورکیے جائیں گے
سپریم کورٹ سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اورالیکشن کمیشن سے ن لیگ کے سینیٹرزکوآزاد قراردینے کے فیصلے پر وضاحت بھی آ گئی جو الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جس میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 163کی شق 2 کے تحت کامیاب امیدواروں اختیارحاصل ہے کہ وہ انتخابات کے ایک ہفتے کے اندرکسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں بصورت دیگر انہیں آزاد تصور کیا جائے گا ،
سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے 23 آزاد امیدواروں سے متعلق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے امیدواروں کوسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آزاد قراردیا گیا جو کامیابی کی صورت میں دوبارہ اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکیں گے _