متفرق خبریں

سپریم کورٹ میں شعیب شیخ کیلئے

مارچ 2, 2018 < 1 min

سپریم کورٹ میں شعیب شیخ کیلئے

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد
سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت جاری تھی ۔ تقریبا چار بج کر دس منٹ کا وقت تھا جب چیف جسٹس ثاقب نثار نے بول نیوز سے منسلک سینئر صحافی نزیر لغاری سے پوچھا ‘لغاری صاحب آپ کیوں آئے ہوئے ہیں؟’ اس پر نذیر لغاری روسٹرم پر آئے ۔ اُن کے ساتھ بائیں جانب پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر طیب بلوچ بھی کھڑے ہوگئے ۔

نذیر لغاری نے شعیب شیخ کا نام لیے بغیر جواب دیا کہ ایف آئی اے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر تھی، ضمانت کرانے کیلئے گئے ہوئے تھے، حفاظتی ضمانت نہیں دی گئی اُنھیں گرفتار کر لیا گیا، اُن کے بہت بُرے حالات ہیں، ہم ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلا ف اپیل کرنے آئے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپیل لائیں ہم ابھی میرٹ پر سن کر درخواست خارج کر دیتے ہیں، درخواست کو دفتر میں داخل کریں، نمبر لگا کر پیر یا منگل کو سن لیتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم سے کوئی توقع نہ کریں ۔

واضح رہے 26 فروری کو سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس پر انھیں ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا ۔

 جہانزیب عباسی سپریم کورٹ رپورٹر (نیو ٹی وی)
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے