پل گرنے سے چھ افراد ہلاک
Reading Time: < 1 minuteامریکا کی ریاست فلوریڈا میں یونیورسٹی میں نصب پل گرنے سے چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق پل میامی میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نصب کیا گیا تھا جس کا مقصد یونیورسٹی کو ہاسٹل سے ملانا تھا، پل ابھی زیر تعمیر تھا ۔
سوشل میڈیا پر گرنے والے پک کی تصاویر وائرل ہونے سے واقعہ پر دنیا بھر سے ردعمل آیا ہے ۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ادارے کے انچارج نے چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ فلوریڈا ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دبنے والی آٹھ گاڑیوں میں موجود افراد کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ۔
امدادی کارکنوں نے بتایا کہ کم سے کم دس خمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دو افراد کو ملبے کے نیچے سے تشویشناک حالت میں نکالا گیا ۔ امریکی سینٹر بل نیلسن نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس واقعے میں چھ سے دس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
861 ٹن وزرنی پل کو گذشتہ ہفتے ہی نصب کیا گیا تھا۔ طالب علموں کی درخواست کے بعد پیدل سڑک عبور کرنے والوں کے لیے نصب کیے گئے اس پل کے ذریعے یونیورسٹی اور ہوسٹل کو ایک دوسرے سے منسلک کیا گیا ہے ۔