پاکستان24 عالمی خبریں

اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی

مارچ 17, 2018 < 1 min

اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی

Reading Time: < 1 minute

اسرائیل میں حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے علاقے میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی ۔ حملے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ فلسطین کے مغربی قصبے جینن میں یہودی آبادیوں کے قریب ہوا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے مزید دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے میں ملوث شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن اُسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اپنی گاڑی سے ٹکر مارنے والا فلسطینی لڑکا معمولی زخمی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے فوجی یہودی آبادیوں کے قریب علاقے کی چھان بین کر رہے تھے ۔ غربِ اردن میں موجود یہ یہودی آبادیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں لیکن اسرائیل ایسے قانونی تسلیم کرتا ہے۔ اسرائیل کی سکیورٹی سروسز کے مطابق مبینہ حملہ آور کا نام اللکباہ ہے اور وہ جینن کے قریب دیہات کا رہنے والا ہے۔

سکیورٹی سروسز کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور اس سے پہلے بھی جیل میں قید رہ چکا ہے اور وہ ایک سال پہلے ہی رہا ہوا تھا۔ اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد مشتبہ شخص اور اُس کے خاندان کو روزگار، تجارت اور اسرائیل آنے جانے کے لیے جاری کیے گئے تمام پرمٹ معطل کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے ٹویٹ کی ہے کہ وہ اس حملہ آور کے لیے سزا موت ہونی چاہیے اور اس کا مکان مسمار کر دینا چاہیے۔ فلسطینی تنظیم حماس نے گاڑی کے اس حملہ کی تعریف کی ہے لیکن یہ نہیں کہا کہ اس کے پچھے حماس کا ہاتھ ہے ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے