جنرل باجوہ کی شہباز سے ملاقات نہیں
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے آرمی چیف کی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے دو ملاقاتوں کی تردید کی ہے _
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہباز شریف سے دوملاقاتوں کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں _ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملاقاتوں کی خبریں ایک میڈیا ہاوس کی جانب سے چلائی گئیں جوکہ جھوٹ اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں _
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی وزیر اعلی پنجاب سے ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی _
Array