نیب نے خواجہ سعد رفیق کو طلب کرلیا
Reading Time: < 1 minuteقومی احتساب بیورو (نیب ) نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کرلیا ہے۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ دونوں بھائیوں سے آشیانہ کے علاوہ پیراگون سٹی سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی مشترکہ تحقیقات ٹیم خواجہ سعد رفیق کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی ۔اس سے قبل خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوچکے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس کے روبرو پیش ہوکر وضاحت کی تھی کہ وہ مالک ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی تعلق ہے۔
Array