ایم ایم اے کی مرکزی قیادت کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteمتحدہ مجلس عمل کی مرکزی قیادت کا اعلان کر دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عمل کے صدر جبکہ لیاقت بلوچ جنرل سیکریٹری ہوں گے۔
کراچی میں منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آج ایک نظریے اور نصب العین کیلئے متحد ہونے کا اعلان کرتے ہیں، فیصلہ سازی میں تمام جماعتوں کی برابر حیثیت ہوگی، قومی سطح پر ایسے اتحاد کی ضرورت تھی، متحدہ مجلس عمل کی تمام جماعتیں صف آرا اور متحد ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا اسلام آباد میں کنونشن سینٹر کا اعلان بھی کریں گے، ملک میں بے چینی اور اضطراب ہے، ملک میں قیام امن کی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ایسی حکمت عملی ہونی چاہیئے کہ ہر شخص وطن سے محبت کرے
Array