خواتین کا پیر گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے مبینہ جعلی پیر محمد یعقوب کو گرفتار کیا ہے _
ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی پیر خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کو غلط انداز میں پیش کر کے بلیک میل کرتا تھا، ملزم سے ایسی ہی کئی ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں _ بتایا گیا ہے کہ ملزم جعلی پیر محمد یعقوب کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا ہے _