پاکستان

جوتا پھینکنے والوں کی ضمانت

اپریل 6, 2018

جوتا پھینکنے والوں کی ضمانت

عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

لاہور کی کینٹ کچہری کی عدالت کے جج نے تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

ملزموں کے وکیل نے عدالت سے ان کی ضمانت کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف چار مختلف دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے