پاکستان24 متفرق خبریں

مشرف غداری: خصوصی عدالت مکمل

اپریل 7, 2018

مشرف غداری: خصوصی عدالت مکمل

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی  خصوصی عدالت کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر خصوصی عدالت کے رکن نامزد کیے گئے ہیں _
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی خصوصی عدالت کے سربراہ نامزد کیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزارت قانون کے خط پر نامزدگیوں کی منظوری دی، وزارت قانون نامزدگیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریگی،

واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد خصوصی عدالت غیرفعال ہوگئی تھی _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے