امریکی گاڑی نے 3 نوجوان کچل دیے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں امریکی سفارت کار نے اپنی گاڑی سے تین موٹرسائیکل سوار کچل دیے، ایک جاں بحق، دو زخمی ہوگئے _
پولیس کے مطابق گاڑی امریکی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف چلا رہے تھے، واقعہ آج سہہ پہر تین بجے کے قریب تھانہ کوہسار کے حدود میں پیش آیا _
پولیس کے مطابق امریکی سفارت کار کی گاڑی نے دامن کوہ جانے والے راستے پر چڑیا گھر کے قریب بند ٹریفک اشارے پر ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار عتیق بیگ جاں بحق ہو گیا، عتیق بیگ اسلام آباد کے نواحی علاقے تہاڑ کے رہائشی ہیں _
گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا لیکن سفارت کار نے باہر نکلنے سے انکار کر دیا، بعدازاں وہ سفارت خانے چلا گیا _
Array