پولیس مقابلے میں تین مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی کے علاقے چکری میں موٹر وے پر پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس نے کہا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں _
پولیس کے مطابق ملزمان خوشاب پولیس کو مطلوب تھے اور حراست سے فرار ہوئے تھے، پولیس سے مقابلہ میں مارے گئے ملزمان میں عمران شاہ، نصراللہ اور مسعود شامل ہیں_
پولیس کا دعوٰی ہے کہ ملزمان چار اپریل کو خوشاب پولیس کی حوالات توڑ کر فرار ہوئے تھے، ملزمان گاڑی میں فرار ہوئے اور پولیس کے تعاقب پر فائرنگ کردی _
آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی کہ پولیس مقابلہ اصلی تھا یا نہیں _ واضح رہے کہ پنجاب میں پولیس ماضی میں سینکڑوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی بجائے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرتی رہی ہے _
Array