فیصلے میں کتاب کا حوالہ
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کی تشریح کرتے ہوئے اس بار کسی ناول کا سہارا نہیں لیا تاہم معروف مصنف مائیکل ایچ ہارٹ کی کتاب ‘تاریخ کی سو بااثر شخصیات’ کا حوالہ دیا ہے _
مصنف نے محمد رسول اللہ کو بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کرنے کی جو وجوہات بیان کی تھیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے اس کو اپنے فیصلے کا حصہ بنایا ہے _
سپریم کورٹ نے اس بار فیصلے میں اسلامی شقوں کو بیان کر کے آئین میں لائی گئی ضیاء الحق کی ترامیم کی تفصیلات بیان کی ہیں_
عدالتی فیصلے میں قرآن کی آیات بھی شامل کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف میں مقرر کیا گیا دیانت داری، صداقت اور سچائی کا معیار محمد رسول اللہ کی سنت سے اخذ کیا گیا ہے _
Array