پاکستان پاکستان24

ہے کوئی سائل؟ چیف جسٹس

اپریل 20, 2018

ہے کوئی سائل؟ چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس وقت سارے شرکا کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا جب انہوں نے وکلا کو مخاطب کرکے کہا ’ہے کوئی سائل جو مجھ سے سوال کرے اور میں یہیں کھڑے کھڑے اس کا فیصلہ کردوں ‘۔

چیف جسٹس  ثاقب نثار نے چارسدہ بار کی تقریب سے خطاب کے دوران وکلا کو مخاطب کرکے کہا وہ یہاں مانگنے کیلئے آئے ہیں، ان کے پاس دینے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے تعاون اور محبت مانگتا ہوں تاکہ عوام کو بنیادی حقوق مل سکیں کیونکہ عوام کو حقوق آپ کی مدد سے مل سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کاش میرے پاس کوئی سائل آئے اور کہے میرا یہ مسئلہ ہے، میرے ساتھ جسٹس عمر عطا بندیال موجود ہیں، میں یہیں کھڑے کھڑے اس کو اس کا حق دلواﺅں گا ۔ انہوں نے وکلا کو مخاطب کرکے کہا  کہ ہے کسی کا کوئی مسئلہ جو مجھے بتائے، آپ کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہر وقت حاضر ہوں ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے