پچاس سیاح بہہ گئے
آزاد کشمیر کی وادی نيلم ميں سياحوں کو حادثہ پیش آیا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق کنڈل شاہی کے مقام پر پل گرنے سے 50 سے زائد افراد جاگراں نالے میں بہہ گئے ہیں۔ 11 افراد کے مرنے کی تصديق کر دی گئی ہے _
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سے 70 افراد پل پر کھڑے ہو کر تصویریں بنا رہے تھے کہ اچانک پل گر نے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے، جاگراں نالے کی تیز رفتار موجیں تمام افراد کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں۔ پولیس اور مقامی رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں_ بہہ جانے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی، چار افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 11 نعشيں نکال لی گئی ہیں جب کہ اموات ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا جا رہا ہے، فوج کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں _