وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں جواب
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے انٹرویو کی بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کے لیے غلط تشریح کی _ پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے طویل انٹرویو میں سے ایک جملہ لے کر اسے اچھالا گیا _
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس شخص نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اس کے لیے غداری کی باتیں ہو رہی ہیں، یہی باتیں پرویز مشرف، سابق ڈی جی آئی ایس آئی، سابق قومی سلامتی کے مشیر جنرل درانی اور رحمن ملک نے کیں _
وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، یہ پالیسی پہلے بھی تھی اور آج بھی ہے، معاملے پر کمیشن بنانا ہے تو بنا لیں _