نیب بورڈ نے مقدمات کی منظوری دیدی
Reading Time: < 1 minuteقومی احتساب بیورو نیب بورڈ نے بدعنوانی کے چار نئے مقدمات دائر کرنے چار انوسٹی گیشن اور آٹھ انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ نے ایک انوسٹی گیشن اور ایک انکوائری کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ ای بی ایم نے میسرز ہائیر پاکستان پرائیویٹ لمٹیڈ ، ایچ ای سی افسران ود یگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پر پیپرا قوانین کی خلاف ورزی، نان ڈیوٹی پیڈ لیپ ٹاپس مہنگے داموں ایچ ای سی کو فروخت کا الزام ہے ، این ٹی ڈی سی کی انتظامیہ/بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی جب کہ مبینہ بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سی ڈی ای افسران و اہلکاروں کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی سی ڈی اے ملزما ن پر 2ارب روپے کی زمین سیکٹر ای الیون میں الاٹ کرنے کاالزام ہے _ این ایچ اے انتظامیہ اور دیگر کے خلاف ٹول پلازوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز، وزارت صنعت و پیداوار کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری جب کہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن سے قومی خزانہ کو ڈیڑ ھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے پر محکمہ ایکسائز بلوچستان کے سابق ڈی جی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔۔
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے تمام شکایات، جانچ پڑتال، انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کو10 ماہ کے اندرمنطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ۔۔