تحریک انصاف میں شمولیت
تحریک انصاف کو پنجاب سے مزید کامیابی حاصل ہوئی ہے اور جامپور سے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں _
سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفر لغاری اور سابق سنیٹر محسن خان لغاری بھی تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں، شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور جنوبی پنجاب کے صدر اسحٰق خاکوانی بھی موجود تھے _