پاکستان24 متفرق خبریں

میر شکیل کہاں ہیں؟سپریم کورٹ

جون 21, 2018

میر شکیل کہاں ہیں؟سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ میر شکیل الرحمان کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے کل ہی نوٹس موصول ہوا ہے،ہم نے ابھی جواب بھی جمع کروانا ہے، میر شکیل الرحمان کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل عدالت کا احترام کرتا ہے، میر شکیل الرحمان ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت کرنا چاہتے ہیں  ۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیاکہ میر شکیل الرحمان کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ میر شکیل الرحمان ملک سے باہر ہیں،آئیندہ ہفتے عدالت میں پیش ہو سکیں گے  ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے