حامد میر مشکل میں
Reading Time: < 1 minuteاپنے متنازعہ پروگراموں کیلئے مشہور اینکر حامد میر کو سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشکل کا سامنا ہے ۔ دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت فیصلے پر پروگرام کیپیٹل ٹاک میں تو مہمان جیسے تیسے سوالات کا جواب دے دیتے ہیں مگر حامد میر کا پروگرام والا سوال جب انہوں نے خود ہی ٹوئٹر پر پوچھا تو قانونی ماہر بابر ستار نے کرارا جواب دے کر اینکر کے سوال اور صحافتی سمجھ بوجھ کو لوگوں کے سامنے کھول کر رکھ دیا ۔
حامد میر نے پوچھا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی درست تھی تو دانیال کی کیوں نہیں؟ اور اگر دانیال کی نااہلی غلط ہے تو کیا ن لیگ گیلانی کی نااہلی کو بھی غلط کہے گی؟
اس کے جواب میں بابر ستار نے لکھا ہے کہ گیلانی کو عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی سزا سنائی گئی اور بطور وزیراعظم عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرانا ان کے فرائض میں تھا، وہ سزا سول توہین کیس ہوئی تھی جو عدالت اپنے فیصلے پر عمل کرانے کیلئے بروئے کار لاتی ہے ۔ جبکہ دانیال کو جوڈیشل توہین کے کیس میں سزا ہوئی ہے جو عدالت تنقید پر خود کو شرمندگی سے بچانے کیلئے استعمال کرتی ہے، یہ تو سیب کو آڑو سے تقابل کرانا ہے ۔
اس جواب کے بعد خود کو پاکستان کا سب سے بڑا صحافی اور اینکر سمجھنے والے حامد میر کی جانب سے تاحال خاموش ہے۔ ٹوئٹر پرصارفین کی ایک بڑی تعداد نے بابر ستار کے قانونی جواب کو ری ٹوئٹ کیا ہے ۔