پاکستان24 متفرق خبریں

چیف جسٹس کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

جون 29, 2018 < 1 min

چیف جسٹس کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

Reading Time: < 1 minute

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔ ججوں کا احتساب کرنے والے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیدار شاکر علی کے چیف جسٹس پر رشوت کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں ۔ پاکستان توئنٹی فور کے مطابق ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جاوید چوہدری کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوتا ہے کہ چیف جسٹس ن لیگ، نواز شریف کے خلاف بغض اور غصہ رکھتے ہیں ۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیب کورٹ مدت توسیع کیس میں چیف جسٹس کی جانب سے دیے گئے ریمارکس سے لگتا ہے کہ وہ نیب کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسی طرح الزام لگایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے گھر کے جعلی این او سی جمع کروانے پر کوئی کارروائی نہیں کی ۔ پاکستان توئنٹی فور کے مطابق ریفرنس کے مطابق سرکاری افسروں، پارلیمنٹ، وزراء کے خلاف بازاری زبان استعمال کی جارہی ہے اور چیف جسٹس نے مختلف مقامات پر سیاسی بیانات دیے ۔

صدیق الفاروق نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس میں کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک جائیداد کے مقدمے میں میرے خلاف ذاتی نوعیت کے ریمارکس دیے گئے ۔

Array
One Comment
  1. ثاقب جهانگیر مغل
    کوئی سچا اور ایماندار شخص ریفرنس دائر کرتا تو بات بھی ہوتی۔ اب چور بھی جج کے خلاف عدالت جانے لگے ہیں، حیرت ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے