دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کی ہار
Reading Time: < 1 minuteخیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 70 سے تحریک انصاف کو شکست ہو گئی ہے ۔ اس حلقے سے عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے شاہ فرمان 47 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے تھے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس کے نتیجے میں وہ 187 ووٹوں کی سے جیت گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک درجن سے زائد حلقوں میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ہارنے والے امیدوار جیت چکے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی کا تعلق بھی تحریک انصاف سے نہیں جبکہ زیادہ تر حلقوں میں پہلی گنتی میں جیتنے والے پی ٹی آئی کے تھے ۔
Array