پاکستان

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

فروری 17, 2025 < 1 min

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

عمران خان نے اتوار کو ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر ’جمہوریت کی بحالی‘ اور پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے تحریک چلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے اس احتجاج کا مقصد حقیقی آزادی و خودمختاری کا حصول ہے۔‘
’نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔ اگر یہ کمیشن بن جاتا تو سچ عوام کے سامنے آ جاتا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے