ہم پٹھان تو منشیات میں ویسے ہی بدنام ہیں: جسٹس مسرت ہلالی
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں سزایافتہ محمد اقبال کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے ملزم اقبال کی دس سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
جسٹس مسرت ہلالی نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ 14 سو گرام منشیات برآمدگی پر سرکار کا کیا موقف ہے۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم سے میر پور خاص میں منشیات برآمد ہوئی۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ منشیات کو تاخیر سے لیب بھجوایا گیا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ آج بینچ میں دو پٹھان بیٹھے ہیں، ہم پٹھان تو منشیات میں ویسے ہی بدنام ہیں۔
بینچ میں دوسرے پٹھان جج جسٹس اشتیاق ابراہیم تھے.
جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
ایک الگ مقدمے میں سپریم کورٹ نے میانوالی کے شہری عمران خان کی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے
جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیل کو سماعت کے لیے منظور کی۔
مجرم عمران خان کو میانوالی میں محمد اقبال کے قتل پر پھانسی کی سزا سنائی گئی۔
ٹرائل کورٹ کی پھانسی کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
میانوالی کے رہائشی عمران خان نے سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔