پاکستان پاکستان24

قاسمی کا تقرر غیر قانونی قرار دے دیا گیا

نومبر 8, 2018

قاسمی کا تقرر غیر قانونی قرار دے دیا گیا

سپریم کورٹ نے سرکاری ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عطا الحق قاسمی کا تقرر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عطاء الحق قاسمی بطور ایم ڈی اور چیئرمین پی ٹی وی لی گئی مراعات اور تنخواہ کے حقدار نہ تھے ۔

عدالت نے اس تقرر کا ذمہ دار سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور سابق سیکرٹری فواد حسن فواد کو قرار دیا ہے ۔ عطاء الحق قاسمی کی طرف سے 197.86ملین روپے کی مراعات اور تنخواہ پرویز ، فواد حسن فواد اور اسحاق ڈار سے وصول کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے