پاکستان

پلاٹس چودھریوں کے ملازم کے تھے، نیب

جنوری 5, 2019 < 1 min

پلاٹس چودھریوں کے ملازم کے تھے، نیب

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو نیب نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر  چودھری پرویز الہی اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے خلاف تحقیقات بند کر دی ہیں ۔ نیب نے تفتیش بند کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جن 28 پلاٹس کی خریداری کا معاملہ تھا وہ چودھری برادران کے ملازم کے تھے ۔

نیب لاہور کی سفارش پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کیخلاف تحقیقات بند کردیں جس کے بعد نیب لاہور نے احتساب عدالت میں دونوں اعلی شخصیات کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔

نیب نے بتایا ہے کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا، چوہدری پرویز الہی پر ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹس کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھیں جب کہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی ان 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئی۔

نیب کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم مرزا اسلم  نے خریدے اور خریداری کے کاغذات میں چوہدری برادران کے گھر کا راوی روڈ کا پتہ معاہدہ بیع میں استعمال کیا ۔ ریفرنس کے مطابق نیب کو چوہدری ہرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف کوئی دستاویز یا زبانی شواہد نہیں ملے، نیب نے سورس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات بند کر دی ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے