شہری تحفظ مارچ
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں سینکڑوں عام شہریوں نے سانحہ ساہیوال میں معصوم لوگوں کے قتل کے خلاف مارچ کیا ہے ۔ شہری تحفظ مارچ کے عنوان سے ہونے والے اس احتجاجی مارچ کے شرکا نے ماورائے عدالت قتل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شہریوں نے مارچ کرتے ہوئے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر سیکورٹی اداروں اور پولیس کو قانون کا پابند بنانے کے نعرے درج تھے ۔ شہریوں نے بلوچستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما ارمان لونی کے قتل کی بھی مذمت کی ۔

Array