ایران، پاسداران انقلاب پر حملہ
Reading Time: < 1 minuteایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملے کے نتیجے میں 20 اہلکار مارے گئے جبکہ دیگر 20 زخمی ہوگئے ہیں ۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش حملہ آور نے زاہدان شہر سے کیش کے علاقے کو جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا، خود کش حملے میں 20 موقع پر ہی مارے گئے جب کہ 20 زخمی ہیں ۔
ایران کے اس علاقے میں کئی شدت پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم خود کش حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشہ برس دسمبر میں چاہ بہار میں خود کش دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد مارے گئے تھے جبکہ ستمبر کے مہینے میں ایک اور واقعے میں فوجی پریڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
Array