عالمی خبریں

کشمیریوں کی گاڑیاں نذرآتش

فروری 15, 2019 < 1 min

کشمیریوں کی گاڑیاں نذرآتش

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں نے مقامی لوگوں کی درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے ۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں جموں کے علاقے میں گاڑیوں کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے جمعرات کو جموں میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد جموں سری نگر روڈ پر انتہا پسندوں نے فساد برپا کر دیا ہے ۔

ٹوئٹر پر جموں سے تعلق رکھنے والے صارف نے ویڈیو پوسٹ کر کے لکھا ہے کہ شرپسندوں نے صرف کشمیر کے نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ڈنڈے مار کر توڑا آگ لگائی ۔

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو دلی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ اپنی فوج کو کارروائی کا مکمل اور کھلا اختیار دے چکے ہیں ۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں ایک خودکش کار بم حملے میں بھارتی فورسز کے 44 اہلکار مارے گئے تھے ۔ حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ جیش محمد نے قبول کی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے