ہالینڈ، فائرنگ سے ایک ہلاک، متعدد زخمی
Reading Time: < 1 minuteہالینڈ میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک مسافر ٹرام میں فائرنگ سے تین شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح انتہائی سطح تک بڑھا کر الرٹ جاری کیا گیا ۔
اتریخت شہر میں مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔
حکام کے مطابق فائرنگ صبح دفاتر جاتے وقت کی گئی اور یہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کا واقعہ ہے ۔
بعد ازاں پولیس نے بیان جاری کیا کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ۳۷ سالہ ترک شہری کی تلاش جاری ہے جس پر حملے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
Array