پاکستان

’بیانیے پر بلاول کا نظریہ‘

مارچ 22, 2019

’بیانیے پر بلاول کا نظریہ‘

پاکستان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود پر ملک دشمنی کے الزامات لگانے والوں کو سخت جواب دیا ہے ۔

ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے لکھا ہے کہ تمہارے اس بیانیے کی ایسی تیسی ، بھاڑ میں جائے تمہارا بیانیہ ۔ بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ کیا اب زندگی ایک فاشسٹ سکرپٹ ڈرامہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق ’ایسا ڈرامہ کہ آپ اگر اس سکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دئے جائو گے۔؛

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے۔ میرا نظریہ نہیں بدلے گا آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا۔؛

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پڑھیں، سوچیں اور پھر بولیں۔ فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے