پاکستان

فیصلہ محفوظ، کچھ دیر میں

مارچ 26, 2019

فیصلہ محفوظ، کچھ دیر میں

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ساتھی ججوں سے مشاورت کے بعد سوا ایک بجے کے بعد آرڈر سنائیں گے ۔

نواز شریف کے وکیل نے سماعت کے اختتام پر کہا کہ صرف آٹھ ہفتوں کی ضمانت دے دیں، دو ماہ علاج کرانے کے بعد واپس جیل جائیں گے ۔

نیب نے ضمانت کی مخالفت کی ۔ چیف جسٹس نے قیدیوں کے سٹریس پر طنز کیا جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آٹھ ہفتوں کی ضمانت مانگنا مناسب ہے ۔

جسٹس یحیا آفریدی نے کہا کہ ہم یہاں بلڈ پریشر ناپنے نہیں بیٹھے یہ میڈیکل بورڈ کا کام ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے