پاکستان

مذہب زبردستی تبدیل کرایا گیا

مارچ 28, 2019

مذہب زبردستی تبدیل کرایا گیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسیحی خاتون کے اغوا
کے بعد مذہب تبدیلی پر وزیراعظم کے نوٹس کے تحت قائم انکوائری کمیٹی نے رپورٹ پیش کر دی ہے ۔

چیف کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان نے انکوائری کی جس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم خالد ستی نے صائمہ اقبال سے زبردستی مذہب تبدیل کرایا ۔

انکوائری رپورٹ میں ڈی ایس پی کھنہ،ایس ایچ او، اور تفتیشی افسر کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ۔

انکوائری رپورٹ دیکھنے والے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ زبردستی نکاح کرانے پر نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔

سفارش کی گئی ہے کہ ملزم خالد ستی کیخلاف اغواء زیادتی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔

انکوائری رپورٹ 35صفحات پر مشتمل ہے ۔

وزیراعظم کے واقعہ کے نوٹس لینے پر اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی تھی ۔

تین بچوں کی ماں صائمہ اقبال کو اسلام آباد کے نواحی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا ۔

بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کر کے کہا گیا تھا کہ اس نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے