پاکستان پاکستان24

نعروں کی گونج میں نواز شریف کی جیل واپسی

مئی 7, 2019

نعروں کی گونج میں نواز شریف کی جیل واپسی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانتی رہائی کا چھ ہفتے کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد وہ جیل جا رہے ہیں ۔ 

نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ سے کوٹ لکھپت جیل کے لیے روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ گاڑی میں ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی تھیں ۔ 

نواز شریف کی رہائش گاہ کے اطراف میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن نعرے لگا رہے تھے ۔ 

رات نو بجے روانہ ہونے والا قافلہ بارہ بجے کوٹ لکھپت جیل پہنچا ۔ راستے میں کارکنوں نے مختلف جگہوں پر نواز شریف کی گاڑی کو روک کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے