متفرق خبریں

”مچھر کی ڈائنو سار کو لات“

آرنلڈ شیوزنگر کو ایک نوجوان نے بے خبری میں کمر پر فلائنگ کک سے گرانے کی کوشش کی لیکن خود گر گیا ۔ معاملہ پولیس کے پاس چلا گیا ہے۔

مئی 19, 2019

”مچھر کی ڈائنو سار کو لات“

امریکہ کے مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹرمینیٹر آرنلڈ کو ایک شخص نے کمر پر فلائنگ کک مار کر زمین چومنے پر مجبور کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 14 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں ۔

یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے ایک سٹیڈیم میں پیش آیا ۔

آرنلڈ شوازنگر کی عمر اس وقت 71 برس ہے اور وہ دنیا کے کئی ممالک میں فٹنس کلب کی ایک چین چلانے کے لیے سرگرم ہیں ۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے لات مارنے والے کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے مچھر قرار دیا ہے جبکہ آرنلڈ کی جسامت کی وجہ سے ان کو ڈائنوسار کہا جا رہا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے