فرشتہ قتل: جوڈیشل کمیشن کی پیش رفت رپورٹ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ریپ کے بعد قتل کی گئی دس سالہ بچی فرشتہ کے کیس میں جوڈیشل کمیشن نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق چھ مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پکڑا گیا۔
ابتدائی رہورٹ کے مطابق پولیس نے علاقے کی جیو فینسنگ کی ہے جس میں معلوم ہوا کہ فرشتہ کے گھر اور نعش ملنے کی جگہ کے آس پاس تقریباً آٹھ لاکھ فون کالز کی نگرانی کی گئی جن میں سے 1587 فون کالز کو الگ کر کے تفتیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق چھ مشکوک افراد کے علاوہ 50 دیگر افراد سے بھی سوالات کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اہم شواہد اس وقت بھی فرانزک لیبارٹری میں تحقیق کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن انکوائری رپورٹ 28 مئی کو مرتب کرے گا۔ اس حوالے سے کمیشن تمام متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کر رہا ہے۔

