پانچ ماہ میں پٹرول 22 روپے مہنگا
پاکستان میں مہنگائی کی تازہ لہر کے دوران پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 29 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
وزارت پٹرولیم کے اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گزشتہ پانچ ماہ پٹرول کی قیمت میں بائیس روپے انتیس پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
پانچ ماہ میں پٹرول کی قیمت 90 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر ایک 112 روپے 68 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ فروری میں ڈیزل کی قیمت 106 روپے اڑسٹھ پیسے تھی۔ پانچ ماہ میں بڑھ کر ایک 126 روپے بیاسی پیسے ہو گئی۔
رواں ماہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے صارفین براہ راست دو ارب 42 کروڑ اضافی ادا کریں گے۔
حکومت صارفین سے ایک ماہ میں سات ارب 98 کروڑ روپے کمائے گی۔ مقامی سطح پر ستائیس روپے اکسٹھ فی لیٹر ٹیکس وصول کرتی ہے۔ تمام ٹیکسز شامل ہونے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت اٹھانوے روپے سڑسٹھ روپے بنتی ہے۔
حکومت نے رواں ماہ پٹرول کی قیمت ایک سو بارہ اڑسٹھ پیسے فی لیٹر مقرر کی۔
حکومت فی لیٹر پٹرول پر چودہ روپے ایک پیسہ کمائے گی۔ ملک بھر میں پٹرول کی کھپت ستاون کروڑ لیٹر ہے۔

