متفرق خبریں

لندن مظاہرہ، شیخ رشید سوتے رہ گئے

اگست 15, 2019

لندن مظاہرہ، شیخ رشید سوتے رہ گئے

پاکستان سے لندن جا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا دعوی کرنے والے شیخ رشید مانچسٹر میں سوتے رہ گئے اور انڈین ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں شرکت کے لیے نہ پہنچ سکے۔

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو لارڈ نذیر نے لندن بلایا تھا اور ان کے تمام اخراجات برداشت کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق لارڈ نذیر کی خواہش تھی کہ شیخ رشید انڈیا کے خلاف یوم سیاہ کے مظاہرے کی قیادت کریں تاکہ ذلفی بخاری پس منظر میں چلے جائیں جن کے بارے میں خیال تھا کہ وہ ریلی کو لیڈ کریں گے۔

شیخ رشید کے قریبی ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر ریلوے مانچسٹر میں سوتے رہ گئے اور لندن کے مظاہرے میں نہ پہنچ سکے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے