کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس
مسئلہ کشمیر پر بحث کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ بند کمرے میں ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر رات گئے جاری کئے جانے والے پروگرام کے مطابق سیکیورٹی کونسل کے بند کمرے کا اجلاس جمعہ16اگست صبح دس بجے شیڈول ہے۔
انڈیا کی طرف سے کشمیر کی خود مختاری کے خاتمے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شیڈولڈ ہے۔
’بند کمرے کا اجلاس جمعہ کی صبح ہوگا۔ پولینڈ جو اس وقت سلامتی کونسل کا صدر ہے نے یہ معاملہ صبح دس بجے بحث کے لیے مقرر کیا ہے‘۔
مبصرین کے مطابق یہ مشاورتی نوعیت کا اجلاس ہے۔
اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ’ہم نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے ریلی نکالی اور مطالبہ کیا کہ ان کو سنا جائے اور انڈین مظالم روکے جائیں۔ کل ہماری درخواست پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل انڈیا کے یکطرفہ اقدام اور کشمیر میں انسانی بحران پر اجلاس منعقد کر رہی ہے۔‘
پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس اجلاس کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس 16 اگست کی صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔

