بنگلہ دیش، دس ہزار بے گھر
جنوبی ایشیا کی بڑی کچی آبادیوں میں سے ایک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم ہے جس میں آگ لگنے سے دس ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم ہزاروں گھروں پر مشتمل ڈھاکہ کی کچی آبادی میں اتوار کی صبح لگنے والی آگ نے رہائشیوں کو کھلے آسمان تلے لا کھڑا کیا ہے۔
آگ بجھائے جانے کے بعد ہزاروں خاندان زندگی بھر کی جمع پونجی کی محروم ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق علاقے میں انتہائی افسوس ناک مناظر دیکھے گئے اور سینکڑوں افرد روتے ہوئے گھروں کے ملبے سے بچ جانے والی اشیا تلاش کرتے دیکھے گئے۔

