یورپی یونین چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ جو بھی حالات ہوں 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔
برطانوی حکام کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات پیرس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک سے ملاقات کے موقع پر کی۔
خیال رہے کہ یونین سے علیحدگی کی بریگزٹ ڈیل ناکام ہونے پر ایک برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے مستعفی ہو چکی ہیں۔

