عالمی خبریں

لاکھوں کا مظاہرہ، ہانگ کانگ میں گرفتاریاں

اگست 30, 2019

لاکھوں کا مظاہرہ، ہانگ کانگ میں گرفتاریاں

چین کے زیرانتظام ہانگ کانگ میں دو ماہ سے جاری حکومت مخالف اور جمہوریت حامی مظاہروں کے خاتمے کے لیے حکام نے دو اہم نوجوان مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

فری پریس ہانگ کانگ کے مطابق جمعہ کو مظاہرین کے لیے بہادری اور جوش کی علامت نوجوان خاتون ایجنز چوو کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر دو اہم افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں میڈیا پر سب سے زیادہ آواز اٹھانے والے جوشوا یونگ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ احتجاج چین کی جانب سے ایک متنازع قانون لاگو کرنے کے خلاف دو ماہ قبل جون کے آغاز میں شروع کیا گیا تھا جو اب جمہوریت کے لیے جدوجہد میں بدل گیا ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں مظاہرین کی جانب سے ایئرپورٹ میں گھسنے اور فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد چین نے طاقت کے استعمال سے خبردار کیا تھا۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کیری لام نے لاگو کیا گیا متنازع قانون معطل کر دیا تھا مگر اس کے بعد 17 جون کو دس لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جو ہانگ کانگ کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جاتا ہے۔

متنازع قانون کے تحت چین کو ہانگ کانگ میں رہائش پذیر افراد کو بھی تحویل میں لے کر بیجنگ منتقل کر کے مقدمے چلائے جانے کا اختیار دیا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے